شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز نے انتہائی مطلونہ کمانڈر کو ہلاک کر دیا

وزیرستان

?️

شمالی وزیرستان (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  نے خفیہ اطلاعات کے مطابق ملک خیل میں خفیہ آپریشن کیا جس میں ایک  انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بناپر گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں کیاگیا جہاں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا بھی شہید ہوگئے۔

چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسزنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے ، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا تاہم کمپاؤنڈ کے محاصرے پردہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا اور پاک فوج کے 4 جوان زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے ہونے والے مقابلے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار امین اللہ اورسپائی شیرضامن شامل ہیں۔

اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں خفیہ آپریسن میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر میری علی اور خیسور کے علاقوں میں میں 2 آپریشن کیے گئے ، جن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے 2 کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں ، سید رحیم وانا اور میرعلی میں خود کش سینٹرز کا انچارج تھا ، جس کو ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی جناب سے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور دہشت گرد بھرتی کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں ، سید رحیم 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا ، جو کہ 2007ء سے لے کر اب تک 17 دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ، جب کہ دوسرا دہشت گرد کمانڈر سیف اللہ نور سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

مشہور خبریں۔

بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سہیل آفریدی

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے

عراقچی کے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے سفر کی تفصیلات 

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد،

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس میں صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی

آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی امور پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے؛پاکستانی عہدیدار

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹ کی دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا

مشرق وسطی کا کینسر

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

نیتن یاھو کے ہاتھ میں بھی آخر کار موبائل

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم جو موبائل فون رکھنے پر یقین نہیں

غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:اقوام متحدہ

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلووینیا کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے