🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ ‘بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے انہوں نے کہا کہ ‘انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ نتائج جامعات کے داخلوں سے قبل آسکیں’۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ‘متعلقہ بورڈز حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے لیکن اصولی طور پر امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے، جس میں بارھویں اور میٹرک کو اولیت دی جائے گی جس کے بعد گیارھویں اور نویں جماعت کے امتحانات ہوں گے’۔
قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ نویں اور گیارھویں جماعت کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے اور امتحانات نہ ہونے سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 27 اپریل کو وزارت تعلیم نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ 18 اپریل کو ہم نے این سی او سی کے آخری اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لیکن اس کے بعد سے 27 اپریل تک بیماری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید ایک ایسی صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن کے حامل علاقوں کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے لہٰذا اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا اور نویں سے 12ویں جماعت کے جن امتحانات کو مئی کے آخر میں شروع ہونا تھا، انہیں مزید ملتوی کردیا گیا ہے اور 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے اور مئی کے وسط یا تیسرے ہفتے میں بیماری کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے کہ ان امتحانات کو اور آگے لے کر جانا ہے یا ان کا آغاز کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر 15 جون کے بعد امتحانات ہوتے ہیں تو یہ جولائی سے اگست تک طوالت اختیار کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ جو بچے پاکستان کی جامعات میں جانا چاہتے ہیں ان کے لیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جنوری تک ایڈمیشن ہوتے رہیں تاکہ بچوں کو ایڈمیشن اور یونیورسٹی جانے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
🗓️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار
جنوری
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
واٹس ایپ سے پاو چھٹکارا، واٹس ایپ طرز پر آ گیا دوسرا ایپ
🗓️ 7 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} واٹس ایپ کی نئی پرایویسی پالیسی کی جم کر
مارچ
فرانسیسی یونیورسٹی طلباء کی فلسطینی عوام کی حمایت
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: فرانس کے جنوب میں واقع شہر تولوس کی یونیورسٹیوں کے
اکتوبر
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبے میں انسداد ملیریا مہم شروع کرنے کی ہدایت
🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے
اگست
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ
دسمبر
سعودی عرب میں معاشی بحران کی شدت / اسلامی بانڈز کے اجراء کا آغاز
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب میں ڈیبٹ منیجمنٹ سینٹر نے سعودی عرب میں 2
جولائی
گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات
ستمبر