شرح سود میں کمی کی توقع: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 723 پوائنٹس کی زبردست تیزی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 723 پوائنٹس اضافے کے بعد بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 723 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے کے بعد 72 ہزار 694 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 971 پر بند ہوئی تھی۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں متوقع کمی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 کو ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں 51 فیصد شرکا نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی اور شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی، جبکہ باقی 49 فیصد نے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یوسف ایم فاروق نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے قلیل مدتی مہنگائی 1.1 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ زیادہ تر ماہرین افراط زر 17 سے 18 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم شرح سود کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمتیں زیادہ ہوں گی۔

ایف آر آئی ایم وینچرز کے چیف انویسٹمنٹ افسر شہباز اشرف کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کی نگاہیں زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پر ہیں، جس کا انعقاد 29 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، رانا ثناءاللہ

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر

65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال

شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال

پاکستان میں ایران کے سفیر: جب تک سمندری ناکہ بندی جاری رہے گی، خلیجیں باقی رہیں گی

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر نے امریکہ

سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، وفاق کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، بلاول بھٹو زرداری

?️ 25 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

ٹرمپ کا اپنے ڈیموکریٹک حریفوں پر حملہ 

?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "سی بی ایس نیوز” کو

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے