?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کم کرنے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 13 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے بعد 79 ہزار 912 پر پہنچ گیا ہے۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کا قرض منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے اور مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کار کافی پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شرح سود میں تنزلی کی توقعات کے پیش نظر کے ایس ای-100 انڈیکس 365 پوائنٹس بڑھ کر 79 ہزار 17 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 17.5 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران عمومی اور قوزی مہنگائی دونوں میں تیزی سے کمی ہوئی، جس کا بنیادی سبب توانائی کی مقررہ قیمتوں میں طے شدہ اضافے پر عملدرآمد میں تاخیر اور تیل اور غذا کی عالمی قیمتوں میں سازگار تبدیلی تھی۔
اسی طرح پاکستان کے لیے7 ارب ڈالرز کے عالمی مالیاتی فنڈ کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کے ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مادورو کا ردِعمل نہ جنگ، نہ سی آئی اے کی بغاوت
?️ 16 اکتوبر 2025 مادورو کا ردِعمل نہ جنگ، نہ سی آئی اے کی بغاوت
اکتوبر
خلیج فارس کی تمام عربی بندرگاہیں بند
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس کے جنوبی عربی ممالک کی تمام بندرگاہیں بند ہونے
مئی
بیرسٹر گوہر علی خان کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار
?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر نے سپریم لیڈر کی شہادت پر
مارچ
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔شہباز گل
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام
اگست
امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کی بربریت کا اعتراف کیا
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر
جون
دوحہ کا ایران کے خلاف ممکنہ تناؤ میں اضافے کے بارے میں انتباہ
?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے
جنوری
اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ نااہل قرار
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
جولائی