?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک کے اکثر مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے جب کہ کراچی کی 5 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطاق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے، موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی دھند کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی 5 بین الاقوامی پروازوں کو دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کرنا پڑگیا کیوں کہ شہر قائد میں علی الصباح سے ہی شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور کئی مضافاتی علاقوں میں حد نظر صرف چند میٹر رہ گئی، دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی پانچ بین الاقوامی پروازوں کا رخ دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا، پیگاسس، اتحاد ایئرلائنز، فلائی اڈیل اور گلف ایئر کی پروازیں مسقط منتقل کی گئی ہیں، فلائی جناح کی پرواز جدہ سے کراچی کی بجائے اسلام آباد منتقل کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
مزید فلسطین نواز طلباء کے ویزے منسوخ ؛ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ داخلہ نے کولمبیا یونیورسٹی کے چار غیر ملکی
اپریل
پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10.18 فیصد تک پہنچ گئی
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
صیہونی تارکین وطن کی ابتر صورتحال؛ اسرائیل میں بچا ہوا کھانا فروخت کرنے والے پلیٹ فارمز کی مقبولیت
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل میں، ایک سوشل میڈیا پیج اور پلیٹ فارم نے
دسمبر
جنوب لبنان میں علی الطاہر کی بلندیوں پر اسرائیل کا شدید حملہ
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: جنوب لبنان کے علاقوں میں آج صبح سویرے صہیونی قبضہ
اگست
سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ
مارچ
نیتن یاہو کے خوابیوں کی ٹرین اسرائیل کے بجائے سعودی عرب سے تہران کے لیے روانہ: عبرانی میڈیا
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:معاریو عبرانی اخبار نے آج پیر کے روز اپنے شمارے میں
مئی
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا لبنان دھماکوں کے بارے میں بیان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا
ستمبر
اکتوبر میں غزہ پر صیہونی حملوں کے دوران 14 طلبہ اور 8 تعلیمی کارکن شہید
?️ 3 نومبر 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں صیہونی
نومبر