?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تو تعاون کے لیے تیار ہیں۔
اسلام آباد میں ’بین الپارلیمانی کانفرنس 2025‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امن، سلامتی اور ترقی کے موضوع پر پارلیمانی اسپیکرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کا دارومدار کابل پر ہے کہ وہ افغان زمین سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کو کنٹرول کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی رواں سال امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، بدقسمتی سے ہمارے مشرقی محاذ سے حملہ کیا گیا، لیکن ہماری مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز میں اس کا جواب دیا اور میدان جنگ میں ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے، ہم مخلصانہ کوششوں سے خطے میں امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کو دکھایا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کے حق کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، پُرامن افغانستان خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دہشت گرد گروہ افغانستان کے ساتھ پاکستان میں بھی بدامنی کا سبب ہیں، افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تو ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو سبق سکھایا گیا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امن و استحکام ہی کسی معاشرے کی ترقی کی کلید ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے خوابوں اور توقعات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی توائیاں صرف کرنا ہماری ذمہ داری ہے، یقین ہے کہ کانفرنس میں دانشمندانہ گفتگو ہمارے اجتماعی سفر کو مزید مستحکم کرے گی۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراطلاعات
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس
مارچ
مسک اور ٹرمپ کے سنہرے خواب کا اختتام؛ کیا 2028 کے انتخابات کے لیے کوئی تیسری پارٹی راستے میں ہے؟
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: کئی مہینوں کے قریبی تعاون کے بعد، ٹرمپ اور مسک
جون
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں
مئی
اسرائیل کے دفاعی نظام کی تفصیلات
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot نے اسرائیل کے خلاف
اکتوبر
سعودی عرب میں قتل عام پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی
مارچ
سندھ حکومت عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے: فواد چوہدری
?️ 31 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جن صنعتوں
جولائی
فرانس نے روس سے منسلک تیل بردار بحری جہاز کو کیا رہا
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:فرانسیسی حکام نے روس سے منسلک تیل بردار بحری جہاز
فروری
ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا
مارچ