?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور گارڈز اور ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں ڈرائیور کو علاج کے لئے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔شبلی فرازکوہاٹ سے پشاور آ رہے تھے، خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل کے مقام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
حملے میں وفاقی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ الحمداللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے، ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کررہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسی طرح وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔
مشہور خبریں۔
ولسن انسٹی ٹیوٹ کا بن سلمان کے آمرانہ کردار کا تجزیہ
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تنظیم نے سعودی ولی عہد کی لاپرواہ اور
اکتوبر
افغانستان میں ایک اور بم دھماکا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 10 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بار پھر بم دھماکا ہوگیا جس
مئی
خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے
مارچ
کیا یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جرمنی کے سرکاری ٹی وی چینل ای آر ڈیؤ نے دعویٰ
جون
الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیر اعظم
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے
جنوری
واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کی سروس دنیا بھرمیں تعطل کا شکار
?️ 5 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،
اکتوبر
نیٹو کے کمانڈوز یوکرین میں موجود ہیں: نیویارک ٹائمز
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد
جون
فیس بک میسنجر میں صارفین کے لئےنئے فیچرز کا اضافہ
?️ 25 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں
اگست