شبلی فراز کی نااہلی پر خالی سینیٹ نشست پر انتخابات کل ہوں گے، الیکشن کمیشن

?️

پشاور: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شبلی فراز کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخابات کل ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شبلی فراز کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انخابات کل خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی، تحریک انصاف نے خرم شہزاد کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نثارخان اور 3 آزاد امیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2025 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان میں ایک سینیٹر، 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والوں میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز، عمر ایوب، حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، رائے مرتضیٰ، زرتاج گل، انصر اقبال اور جنید افضل شامل تھے۔

اس سے چند روز قبل فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

مشہور خبریں۔

مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،

سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا کہاں کا ہے؟

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    جنوبی لبنان کے علی قاسم توحفہ نے آج دوپہر

اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی

ٹرمپ کو عدالتی ریلیف

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ

عبرانی میڈیا نے نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان کشیدگی کا انکشاف کیا

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:Ynet، Yediot Aharonot اخبار کے آن لائن ورژن نے، ایک رپورٹ

چین کی روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کے لیے آمادگی کا اظہار

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون

  کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر  پابندیوں کا عندیہ

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے