شبلی فراز کا صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے  کا اعلان

ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے: شبلی فراز

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صادق سنجرانی کی جیت کے لیے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کرے گی، چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گیے بیان میں شبلی فراز کا کہناتھا کہ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن غیرقانونی و غیراخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غیرقانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے معرکہ کے بعد حکومت اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان پرسوں ( 12 مارچ ) جمعہ کو سجے گا۔ جہاں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا  کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پچھلے تین سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے حکومت اور ہمارے اتحادیوں کی جانب سے وہ چیئرمین سینیٹ کے اُمیدوار ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی کہا تھا کہ  حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی ہی اُمیدوار ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی

?️ 3 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمر

عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر

برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

?️ 20 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے

منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک

?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد

گلگت بلتستان: تحریک انصاف نے اپنےاراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے گلگت

بائیڈن اسرائیل کو بچانے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے الگ الگ فون کالز میں

طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار

?️ 14 نومبر 2025 طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے