?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں جن میں صداقت نہیں۔شاہد خاقان عباسی کہہ چکے تھے کہ مریم نواز کوعہد ہ ملا تو وہ اور دیگر سینئر رہنما پیچھے ہٹ جائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے 3 سال پہلے نوازشریف سے اپنے بارے میں بات کی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھامریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیاں میری پالیسی سے مختلف تھیں ۔آئی ایم ایف کے پیسوں کی قسط اہم نہیں ،اس کے پروگرام میں رہنا اہم ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم پر 30 سالوں سے قرضوں کا بوجھ ہے۔
پاکستان قرض لے کر ادا کرتا ہے جو پرانی روش ہے۔قطر ،یواے ای ،یواین ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی۔پاکستان کے پاس معیشت چلانے کا بہترین پلان ہونا چاہئیے۔میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اسحاق ڈار نے آ کر توڑد یا۔ یہ تو ایسا ہے کہ ہم اپنے ہی خنجر سے زخمی ہوئے ہوں۔پاکستان میں جو بھی وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتا ہے دوسرا آکر توڑ دیتا ہے۔
پرویز مشرف گئے تو پیپلزپارٹی الزام لگاتی رہی ،ن لیگ آئی تو اس کا بھی الزام یہی تھا۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھی ہیں۔بجلی کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی۔بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط حکومت کے لیے پریشان کن ہے۔ 45 سال بعد بھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ کریڈایبلٹی دیکھنی ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیاں میری پالیسی سے مختلف تھیں۔امیر ترین لوگوں کو پیٹرول پر سبسڈی دی گئی تھی ،میرا موقف تھا ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ڈیفالٹ کے خدشے سے بچنے کے لیے ڈالر کی ڈیمانڈ تھی لیکن اب وہ نیچے جاسکتا ہے۔وزرا،بیوروکریٹ اچھے ہوتے ہیں طریقہ حکمرانی درست نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل،غزہ جنگ میں فتح حصل کرنے میں ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے تقریباً 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی
فروری
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی اساتذہ اور اسکولوں کی نگرانی کے قانون کی منظوری
?️ 4 جون 2023سچ خبریں: مجوزہ قانون کی بنیاد پر صہیونی انٹیلی جنس اینڈ انٹرنل
جون
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کشیدہ تعلقات
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سیاسی صورتحال کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ ریاض
مارچ
سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ
?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی
مئی
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے حکومتی اقدامات کا آغاز
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں کو مد
جولائی
ہند اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی سے ہوائی راستوے تبدیل
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: سیاسی اور فوجی تنازعات میں شدت، خاص طور پر کشمیر
مئی
ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد صیہونی بے گھر ہیں
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی اقدامات کی وجہ سے ایران
جولائی
صہیونی فوج میں خودکشیوں کی لہر؛ ماہرین کا انتباہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
مئی