?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کو 15 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزم ہیں اس کے لیے تفتیش درکار ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس مئی میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ’پر تشدد مظاہروں کو ہوا دینے‘ کے الزام میں 10 مئی کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
18 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پروکلا کے دلائل سننے کے بعد 3 ایم پی او کے تحت ان کی گرفتار کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، بعدازاں 23 مئی کو شاہ محمود قریشی کا رہائی کا حکم دیا گیا تھا تاہم اڈیالہ جیل کے باہر سے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
6 جون کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا تھا۔
بعدازاں20 اگست کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔
بعد ازاں 18 دسمبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں سابق وزیرخارجہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ میں جنگ بندی سے بحیرہ احمر میں فوجی محاذ آرائی ختم ہوجائے گی؟
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:مغربی ایشیا کے علاقے کے ایک ماہر نے بحیرہ احمر میں
فروری
بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن
?️ 29 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
مئی
پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر
?️ 6 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
جولائی
کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما
?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
فروری
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں اس دوران
جولائی
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں
جون
20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج
اپریل
خطے میں کسی جنگ میں امریکی شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن
فروری