?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگئے،سفارتی لحاظ سے ان کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے اپنے دورے میں امریکی حکام سے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور پاکستانی سفیر اسد مجید نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔
20 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس ہوا تھا جس میں شاہ محمود قریشی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، وزیر خارجہ نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی نے عالمی میڈیا سے بھی گفتگو کی اور ان کے سامنے بھی مختلف امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب انٹونی جے بلنکن سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغان صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے انخلا کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیر خارجہ یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ بوریل جوزف سے بھی ملے۔ وزیر خارجہ او آئی سی رابطہ گروپ کشمیر کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں انہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، صدر ریڈ کراس اور یو این کمشنر سے بھی ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں انسانی المیے کی جانب مبذول کروائی۔شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، انڈونیشیا، پرتگال، بیلجیئم، آئر لینڈ، سوئیڈن، ناروے، آسٹریا جاپان و دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کی۔
وزیر خارجہ نے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کیا، ڈی ایٹ فورم میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا، اتحاد برائے اتفاق فورم میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا جبکہ آبی وسائل اور ماحولیاتی تبدیلی پر ورچوئل فورم سے بھی خطاب کیا۔وزیر خارجہ نے نیویارک میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کی اور انہیں افغانستان کی صورتحال اور اہم امور پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی اجلاس سے ورچوئل خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور جنرل اسمبلی ہال میں موجود رہے، وزیر خارجہ کا دورہ سفارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو
اگست
مظاہروں اور ہڑتالوں نے ایک بار پھر فرانس کو لپیٹ میں لے لیا
?️ 7 اپریل 2023جرمنی کے Tagschau اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کہ فرانس میں
اپریل
اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے
نومبر
زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی یوکرین میں ملاقات
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے جنرل
اگست
ایک اور ترک افسر شمالی عراق میں ہلاک
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ
اپریل
عراق کی امریکہ کے خلاف اہم کاروائی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے عراق میں
جنوری
ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے
مارچ
نصراللہ ہمارے ساتھ کھیلنے کی طاقت رکھتے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے عرب امور کے تجزیہ
جولائی