سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندستان کیخلاف2 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 7 دہشت گرد ہلاک

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الہندستان“ کے خلاف دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کی گئی جہاں فتنہ الہند کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔

مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری کاکہنا تھا کہ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے بلوچستان میں امن کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بیرونی پشت پناہی سے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مشہور خبریں۔

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں

?️ 27 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد

سایہ دار معاہدہ؛ صلح کی طرف قدم یا وقتی وقفہ؟

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان 60

عرب حکمران فلسطینی قوم کے غدار ہیں، قطر کے سابق وزيراعظم نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 18 مئی 2021قطر (سچ خبریں) اگرچہ فلسطین کے ساتھ عرب حکمرانوں کی غداری اور

سوزن وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو جنوری 2025 میں

امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک

صنعا: عرب حکومتیں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہیں

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے اس حقیقت

بلوچستان میں وزیر اعظم کی قیادت میں تاریخی  کام ہو رہا ہے: اسد عمر

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا

لبنانی مزاحمت  جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے چیمبر آف اسلامی مزاحمت نے آج جمعہ صبح ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے