🗓️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔
دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں پھر سے تیزی سے آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وہاں آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
رواں ہفتے 15 اگست کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔
4 اگست کو سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
9 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔
13 اگست کو شمالی وزیرستان کے ضلع لوئر دیر میں پاک فوج کے ایک اور جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا جس میں حکومت سے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
حکومت نے عثمان زئی قبیلے کے عمائدین سے مذاکرات کے لیے 16 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی تھی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا اور احتجاج دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت؛ شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کی تعداد
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں شہداء کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کے خلاف قتل اور جرائم کے سلسلہ جاری
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور
ستمبر
پی ٹی آئی کے استعفے تب قبول ہوں گے جب دباؤ میں نہ دیے جانے کا یقین ہوجائے، اسپیکر قومی اسمبلی
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے روز
دسمبر
عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر
دسمبر
صیہونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے تل ابیب کے رہنماؤں کے
جولائی
سعودی عرب میں بتوں کی تعلیم، سعودی ولیعہد نے بھارت کی محبت میں ملک کا تعلیمی نصاب تبدیل کردیا
🗓️ 29 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں اسلام کے خلاف دشمنی
اپریل
یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے
جون
ایران اور روس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے: سی آئی اے کے ڈائریکٹر
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ 2000
دسمبر