سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر بطور سینیٹر مستعفی ہو گئے۔انہوں نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کے سینیر لیڈر سے ملاقات ہوئی۔مجھے بتایا گیا پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے۔

مجھے بتایا گیا کہ پارٹی میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں۔اختلافات کو ایک طرف کرتے ہوئے ان کے ساتھ شاندار سفر رہا،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کل چئیرمین سینیٹ کو باضابطہ طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میری ذاتی ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بھیجی گئیں۔اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا تھا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔

مشہور خبریں۔

سمجھ نہیں آتا آئین کے کسی آرٹیکل کو سائیڈ پر کیسے رکھا جائے؟ جسٹس جمال مندوخیل

?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت

ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار  کا اعلان  

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب

اسلام آباد: شیخ رشید کو لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود عمرے پر روانگی سے روک دیا گیا

?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ

روس پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے یورپ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کے بعض دارالحکومتوں میں عوام نے روز مرہ کی

پاک-ترکمانستان تعلقات باہمی احترام، پُرامن مستقبل کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، آصف زرداری

?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

فاروق عبداللہ پاکستان کا مہرہ ہے:پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بیان پر بی جے پی کا ردعمل

?️ 6 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں)بھارتیہ جنتا پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ

دنیا کے میڈیا میں ایران کے خلاف جنگ جنگ کا روزانہ منظر نامہ 

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف

امریکی نامہ نگار ایسا کیا پوچھا کہ مودی سکتہ میں آگئے

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکن ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے وال اسٹریٹ جرنل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے