سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں۔ عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں عظمی بخاری نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہار گئے نوٹوں کی چمک جیت گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی لیڈرشپ کے پول کھول دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالف جماعت سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی حمایتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی سینیٹ ٹکٹوں کی خرید وفروخت سے باخبر ہیں، تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز سے دلی ہمدردی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف تیزی سے غیرمقبول ہوتی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی سمجھ آگئی تحریک انصاف نے ان کو صرف دھرنے اور احتجاجی مظاہروں میں استعمال کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے

اندرون ملک ائیر لائن کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن حکام کی

اپوزیشن شاکڈ ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے:عمران خان

?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے

خیبرپختونخواہ: مزید شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 29 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند

صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس صوبائی وزراء تعلیم

شہید قاسم سلیمانی کی تصویر کو بلند کرنے پرعرب صارفین کا رد عمل

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج اقوام متحدہ

سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں

حزب اللہ شمالی محاذ پر صیہونیوں کو کیسے چنے چبوا رہی ہے؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ، جو غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے