سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات اسپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔

ادھر، پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ اور مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر انتخابات کے لیے بھی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک نوٹس 9 جولائی، کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی تاریخ 10 اور 11 جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

ساجد میر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل الیکٹورل کالج نا مکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، اس کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق مرحوم ساجد میر کی خالی سیٹ پر ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جاسکیں گے، پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائےجا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائےگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی لسٹ ختم ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک اپنی ترجیحی لسٹ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 2 جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں تاکہ ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روک دیا

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل

ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل

امریکہ اور صیہونی حکومت پوری امت اسلامیہ کے لیے خطرہ ہیں: انصار اللہ 

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین

نیٹو ممالک کی روس سے دوستی کی اپیل، روسی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 15 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) نیٹو ممالک کے اہم اجلاس میں روس سے اپیل

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹنگ رولز میں ترمیم

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے پوسٹنگ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے

پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

?️ 19 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو

وائٹ ہاؤس میں کابل ایئرپورٹ دھماکے کی گونج، امریکی ریپبلکن نے جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

?️ 29 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی گونج

انصار اللہ کا غزہ کی مزاحمتی قیادت کے نام پیغام: ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر انصار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے