سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام کو طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا، اجلاس میں کریپٹو کرنسی کی ریگولیشن پر سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے متعدد ممبران نے کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے کونسل سے متعلق قانونی پیچیدگیوں پر سوالات اٹھا دیے۔

جس پر سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل کے چیئرمین وزیر خزانہ ہیں اور میں بطور سیکریٹری آئی ٹی اس کا ممبر ہوں۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں پر میں پارلیمنٹ میں بل لایا تھا، میں نے 3 ماہ لگا کر یہ بل بنایا،حکومت نے میرے بل کو ختم کرکے خود ہی اس پر کونسل لے آئے ہیں۔

سیکریٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے، ہم اس کونسل میں محض آئی ٹی سے متعلق اپنا کردار ادا کررہے ہیں، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کام ریگولیٹ کرنا نہیں ہے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کے ایکزیکٹیو آرڈر سے کوئی کونسل بن سکتی ہے؟

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہر کونسل کے پیچھے کوئی قانون موجود ہوتا ہے، کیا کریپٹو کونسل کے پیچھے کوئی قانون ہے، اگر کوئی بڑا فراڈ، دھوکہ ہو جائے تو کون ذمہ دار ہوگا، اگر کوئی ملک میں کریپٹو سے متعلق مسئلہ پیش آ جائے تو اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ کریپٹو کونسل کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے پاس ہونا چاہیے تھا، وزارت خزانہ تو اپنا کام نہیں ٹھیک طریقہ سے کررہی،کریپٹو تو آئی ٹی کا مینڈیٹ ہے۔

بعد ازاں، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام کو طلب کرلیا۔

مشہور خبریں۔

نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم

ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ

مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری

بلوچستان میں وزیر اعظم کی قیادت میں تاریخی  کام ہو رہا ہے: اسد عمر

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے

?️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد

?️ 17 ستمبر 2022نیشنل انیشی ایٹو تحریک کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے جمعرات کو

جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے

عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے