?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری کرنا شروع کر دی ہیں اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، شاہد خاقان عباسی اور راجا پرویز اشرف نے ملاقات کی جبکہ دیگر جماعتوں کا ممبران کا ایک دوسرے کے ساتھ ملنا تیزی سے شروع ہو گیا۔
سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے پی ڈی ایم متحرک ہوگئی ہے، دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ آپس میں ملاقاتوں کے سلسلے تیز ہوگئےہیں، اسی حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پہنچ کر ملاقات کی، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں تحریک کا نام ہے، ہماری تمام جماعتیں چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لئے متحد ہیں، اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کےحوالے سےحکومتی صفوں میں مایوسی ہے، پی ڈی ایم عوام کے حقوق اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھار ہی ہے، موجودہ حکمرانوں سے خلاصی ملک وعوام کی بڑی خدمت ہوگی، ہم نے مشترکہ امیدواروں کو آگے بڑھایاہے، امید ہے الیکشن میں اچھے نتائج آئیں گے، سینیٹ انتخابات کے بعد مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی، اور الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہوں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کیا ہے، ضمنی انتخابات میں حکومت کو خیبر پختون خوا سے پشین تک شکست دی، اس سے ثابت ہوا کہ پاکستان کے عوام حکومت کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، اسی طرح ممبران پارلیمنٹ بھی حکومت کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، امید ہے سینیٹ الیکشن میں ہمارےامیدوار حیران کن نتائج لائیں گے، اور ہم موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم کو گھر بھجوا کرعوامی حکومت قائم کریں گے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں فیصل کرہم کنڈی، مولانا لطف الرحمان، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، اور اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، جب کہ ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ میں تحقیقاتی اداروں میں اعلی حکومتی شخصیات کی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت
?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ای سی ایل سے نکالے گئے وزراء
مئی
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا ذرائع نے آج اتوار، 11 ستمبر کو
ستمبر
حماس نے قتل عام کو روکنے کے عنوان سے ریلی نکالنے کا مطالبہ کیا
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے
نومبر
اسرائیل کو ہیگ کے ججوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے : بریل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تل
مئی
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام
مئی
توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
?️ 23 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک
نومبر
صوبائی وزیر نے جاری کئے ملیر 15 کی اسکیم کی انکوائری کے احکامات
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر
فروری
شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی
اکتوبر