?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے مالیاتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بینکوں اور کیپٹل مارکیٹس سے تقریباً 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے، حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کے بعد مالی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس قرض میں 2 ہزار 875 ارب روپے ٹریژری بلز اور 2 ہزار ارب روپے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے، پی آئی بیز کے ہدف میں سے ایک ہزار 200 ارب روپے فکسڈ ریٹ بانڈز جب کہ 750 ارب روپے فلوٹنگ ریٹ انسٹرومنٹس کے ذریعے اٹھائے جائیں گے۔
ٹی بلز کی نیلامی کے شیڈول کے مطابق حکومت کا ارادہ ہے کہ 12 ماہ کے بلز سے 900 ارب روپے، 6 ماہ اور 3 ماہ کے بلز سے 750، 750 ارب روپے جب کہ ایک ماہ کے ٹی بلز سے اضافی 475 ارب روپے حاصل کیے جائیں۔
بینک قرضوں کے علاوہ، حکومت نے کیپٹل مارکیٹ سے بھی بڑھتی ہوئی شرح سے فنڈز حاصل کیے ہیں۔
17 اگست کو حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ذریعے ایک سے پانچ سالہ سکوک کی نیلامی کرکے 119 ارب روپے حاصل کیے تھے، اس سے قبل 5 دسمبر 2024 کو حکومت نے پی ایس ایکس کے ذریعے 2 ہزار ارب روپے سکوک اور ایک ہزار 400 ارب روپے پی آئی بیز کے ذریعے اکٹھے کیے تھے۔
قرض لینے کی یہ مہم ملک کے مالیاتی چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے، مئی 2025 تک مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا، جو ایک سال پہلے 46 ہزار 120 ارب روپے تھا، یعنی اس مدت میں 7 ہزار 340 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اس دوران مالی سال 2025 میں قرض کی ادائیگی کا تخمینہ 9 ہزار ارب روپے رہا، جو وفاقی بجٹ کا تقریباً نصف بنتا ہے۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ حالیہ سیلاب کے بعد صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے جس نے بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ماہر نے کہا کہ حکومت کو مزید قرض لینا پڑے گا، کیونکہ سیلاب سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے محصولات کی وصولی کم ہونے کا خدشہ ہے۔


مشہور خبریں۔
افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
زیاد النخالة: فلسطینی مجاہدین کی شہید رہنما کی الوداعی تقریب میں شرکت عہد کی وفاداری ہے
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالة
جولائی
عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم
اگست
بحرین کی اسلامی مزاحمت کی ایران کے خلاف کسی بھی امریکی مہم جوئی پر سخت وارننگ
?️ 29 جنوری 2026بحرین کی اسلامی مزاحمت کی ایران کے خلاف کسی بھی امریکی مہم
جنوری
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
عمران خان کی تقاریر کو نشر کرنے پر پابندی نہیں ہے، پیمرا
?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جمعرات
جنوری
نئے امیر جماعت اسلامی کا اعلان آج ہو گا، ترجمان قیصر شریف
?️ 4 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
ایران کا امریکی جنون کے جواب میں وسیع منصوبہ تیار کرنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2026سچ خبریں: ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ امریکی میڈیا کی
اگست