?️
پنجاب: (سچ خبریں)ملکی تاریخ کے تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب زدہ علاقوں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ہزاروں افراد ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ ان بیماریوں کا شکار ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اضلاع میں سیلاب کے بعد کئی بیماریاں پھیلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان اور بے گھر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بدانتظامی کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔
ریلیف اور بحالی میں تاخیر کے باعث لوگوں بالخصوص بچوں اور بوڑھوں کے لیے صحت کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب کے ترجمان محمد اسد اللہ شہزاد نے بتایا کہ 18 ہزار 854 افراد (راجن پور میں 10 ہزار 201 اور ڈی جی خان میں 8 ہزار 653) ڈائریا میں مبتلا ہونے کے بعد میڈیکل کیمپوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 35 ہزار 114 افراد جلد کی بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ 20 ہزار 64 افراد بخار میں مبتلا ہیں۔
ان کے مطابق ان علاقوں میں آنکھوں میں انفیکشن بھی پھیل رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور دونوں اضلاع میں 2 ہزار 437 افراد زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا یہ تشویشناک ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 42 ہزار 958 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جنوبی پنجاب میں 86 ہزار 685 افراد نے میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا۔
محمد اسد اللہ شہزاد نے کہا کہ بیماروں کے علاج کے لیے کیمپوں میں کافی مقدار میں ادویات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فراہم کردہ یہ ڈیٹا ڈیڑھ ماہ یعنی 15 جولائی سے 2 ستمبر تک کے عرصے کے دوران مرتب کردہ ہے۔
راجن پور میں جمعرات کے روز ڈائریا کے 570 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا چھیننے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔
جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) کی 20 رکنی میڈیکل ٹیم سیلاب زدگان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم میں شامل ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کریں گے اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کریں گے۔
آئی پی ایچ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محسن آفتاب، ڈاکٹر مرسلین علی، ڈاکٹر مدثر سلیم، ڈاکٹر علی رضا (ایم فل)، ڈاکٹر عبید اللہ قاضی (مالیکیولر بائیولوجسٹ)، لیب ٹیکنیشن اور معاونین پر مشتمل ٹیم کو روانہ کیا۔
ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ سیلاب زدگان میں تقسیم کرنے کے لیے خشک راشن، آٹا، دالیں، جوس، بسکٹ کے پیکٹ، کپڑے اور جوتے بھی ٹیم کو فراہم کیے گئے ہیں، یہ تمام اشیا ادارے کے ملازمین نے عطیہ کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت مختلف وبائی امراض کی تشخیص اور ان کے پھیلاؤ کے رجحان کو جاننے کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے پاس بخار، ڈائریا، انفیکشن، جلد کی الرجی اور دیگر بیماریوں کے لیے ادویات بھی موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
جون
ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا
?️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں
فروری
کیا ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا؟اسحاق ڈار کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: نائب وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
جولائی
آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے سعودی
اپریل
نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے
جون
پیوٹن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریںگے،وجہ؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اقوام
اگست
فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی
اکتوبر
سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم
جنوری