سیلاب مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر عیدِ میلادالنبی ﷺکے جلوس کے دوران کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں سیلاب آیا ہوا ہے، جو معرکۂ حق کے نتیجے میں بھارتی سازش اور نریندر مودی کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں خوش حال ملک ہو اور ترقی کرے، ہم بہترین سفارت کاری سے ثابت کریں گے کہ یہ بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اللّٰہ کے نبی ﷺ کےجشنِ میلاد کی مبارک باد دیتا ہوں، ہم نبی ﷺ کے غلام ہیں اور نبی ﷺ کے عاشق بزدل نہیں ہوتے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے ہم پاکستان میں پیارے نبی ﷺ کا یومِ ولادت منا رہے ہیں، آج جلوس میں ہزاروں لوگ شریک ہیں، ہم نبیٔ کریم ﷺ کی شان میں نعت پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی خوشی کوئی ہو ہی نہیں سکتی، دعا کرتا ہوں اللّٰہ اس مہینے کی برکت سے ہمیں کامیابیاں دے، دنیا بھر میں مسلمان 12ربیع الاوّل کے انتظار میں گھروں کو سجا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کا روزانہ کی بنیاد پر اہتمام کیا ہے، یہ دنیا اللّٰہ نے اپنے محبوب کے لیے بنائی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نبی ﷺ کی سیرت پر عمل کریں تو ہماری مشکلات دور ہو سکتی ہیں، مغرب نے جن قوانین کا اطلاق کیا ہے، وہ ہمارے نبی ﷺ کے اخلاق سے اخذ کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمر ایوب کیوں مستعفی ہوئے؟ رؤف حسن کا بیان

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن

کراچی:  بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی  رقم سے متعلق اہم انکشاف

?️ 3 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) گذشتہ ماہ شہر قائد میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے

مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز

?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے

سابق صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی سمیت پاکستان تحریک انصاف

سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

?️ 8 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی

عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے دوریاں تقریبا ختم ہو گئیں.

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا

انصار اللہ: "حضرموت” کے واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی تقسیم کی جنگ ہے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے ایک سرکردہ رکن حزام الاسد نے جنوبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے