?️
کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر عیدِ میلادالنبی ﷺکے جلوس کے دوران کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں سیلاب آیا ہوا ہے، جو معرکۂ حق کے نتیجے میں بھارتی سازش اور نریندر مودی کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں خوش حال ملک ہو اور ترقی کرے، ہم بہترین سفارت کاری سے ثابت کریں گے کہ یہ بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اللّٰہ کے نبی ﷺ کےجشنِ میلاد کی مبارک باد دیتا ہوں، ہم نبی ﷺ کے غلام ہیں اور نبی ﷺ کے عاشق بزدل نہیں ہوتے۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے ہم پاکستان میں پیارے نبی ﷺ کا یومِ ولادت منا رہے ہیں، آج جلوس میں ہزاروں لوگ شریک ہیں، ہم نبیٔ کریم ﷺ کی شان میں نعت پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی خوشی کوئی ہو ہی نہیں سکتی، دعا کرتا ہوں اللّٰہ اس مہینے کی برکت سے ہمیں کامیابیاں دے، دنیا بھر میں مسلمان 12ربیع الاوّل کے انتظار میں گھروں کو سجا رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کا روزانہ کی بنیاد پر اہتمام کیا ہے، یہ دنیا اللّٰہ نے اپنے محبوب کے لیے بنائی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نبی ﷺ کی سیرت پر عمل کریں تو ہماری مشکلات دور ہو سکتی ہیں، مغرب نے جن قوانین کا اطلاق کیا ہے، وہ ہمارے نبی ﷺ کے اخلاق سے اخذ کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ماہرہ نےکس انتخاب کیا؟ شاہ رخ خان یا ساحر لودھی؟
?️ 30 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)ویب شو میں گفتگو کے دوران جب پاکستان کی صفِ
مئی
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ اور کم ہو گیا
?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل
جولائی
امریکی کانگریس کی طرح صیہونیوں کو بھی حملے کا خطرہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے
جون
ایک تہائی صیہونی خواتین فوجی جنسی زیادتی کا شکار
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:آئے روز بیت المقدس پر قابض صیہونی کی فوج میں اخلاقی
دسمبر
تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم
نومبر
فلسطینی بستیوں کی توسیع سے غافل نہیں ہیں
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع نے تل ابیب
جولائی
کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جنوری
علی ظفر کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار
?️ 4 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر
نومبر