سیلاب متاثرین کی بحالی، وفاق صوبوں کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق صوبائی حکومتوں کی معاونت کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب میں امداد و بحالی سرگرمیوں پر اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، متعلقہ حکام و سرکاری افسران نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، دریاؤں سے ملحقہ علاقوں کے حوالے سے تیاری یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو مالی معاونت پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون سیزن کیلئے ابھی سے تیاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، اداروں اور صوبائی حکومتوں کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی ماہر: 77 سال گزرنے کے بعد بھی ہم غیر ملکی امداد پر منحصر ہیں

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد صیہونی حکومت

سود کی ادائیگی کے سبب مالیاتی خسارے میں اضافہ

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی

شہریوں کی صحت کو عالمی مسئلہ نہ بنایا جائے

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر

سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر

جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے

?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے

طالبان اقتدار میں کیسے آئے؟

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نےافغانستان پر بین الاقوامی اتحاد کی 20 سالوں کی لشکر

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان

اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے این بی سی نیوز کو بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے