سیرت النبیؐ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہے: صدرمملکت

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہر لمحہ ہماری رہنمائی کرتی ہے،دنیا کی پریشانیوں اور مسائل میں ہمیں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے اور نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور سیرت رسولﷺ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی لیکر ہم نے کرونا وائرس جیسے موذی چیلنج کا مقابلہ کیا اور وبا سے بچاؤ کےلیے نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

ڈاکٹر عارف کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور ساتھ ہی نبی کریم ﷺ کی زبان کی نرمی اور شائستگی اپنی مثال آپ تھی۔رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

یاد رہے گذشتہ سال بھی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا گیا اور علمائے اکرام نے حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔

مشہور خبریں۔

امریکی سینیٹ نے کی سالانہ فوجی بجٹ بل کی مخالفت

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:  بل کو 45-51 ووٹوں سے منظور کیا گیا یعنی یہ

سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

🗓️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے

حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے

اسرائیل کی جارحیت شکست اور حقارت کی وجہ سے ہے: محمد رعد

🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد

مغربی کنارے میں بدامنی

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں اس

دنیا میں اسرائیل کے سائنسی بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسرائیلی محققین کے

الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے ہیں:عراقی سیاست دان

🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاست دان نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف

🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے