?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لئے صدر پاکستان کو بھجوا دی، وزیر اعظم کی نہال ہاشمی سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے نہال ہاشمی کو مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا مطالبہ کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے وقت کیے گئے معاہدوں کا حوالہ بھی متعدد بار دیا، تاہم ایم کیو ایم نے فوری طور پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ سید نہال ہاشمی وکیل اور سیاست دان ہیں جو مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون انصاف اور انسانی حقوق رہے۔
وہ 2012 کے دوران کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، اکتوبر 2014 میں انہیں دوبارہ مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، وہ 2015 کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
لاہور میں کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے
?️ 22 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی دارلحکومت پنجاب میں لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا
ستمبر
بائیڈن کی ریپبلکنز کو مطمئن کرنے کی کوشش
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اس ملک
دسمبر
فرانس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں
جون
ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر
اگست
میں پوٹن کے بارے میں اپنے ریمارکس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا : بائیڈن
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے
مارچ
جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی
دسمبر
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں / علاقائی ممالک سے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کی درخواست
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
مئی
سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا مخالفوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کا ہتھیار
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ولی عہد بن سلمان
مارچ