سیاسی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز کو فرصت دی ہے:نیب

مریم نواز

?️

لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے اپنی وضاحت  میں کہا ہے کہ مریم نواز کو کسی قسم  کی کوئی چوٹ نہیں دی ہے بلکہ کی سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ وقت کے لیے طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا۔

نیب لاہور کے مطابق مریم نواز نے اس دوران معزز عدالتوں اور ان کے صادر فیصلوں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ نیب حکم کا غلام اور ایک انتقام کا ادارہ ہے اور یہ کہ اسے مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ احتساب عدالتوں کے باہرجاری کیے گئے بیانات مبینہ طورپر شِدت پسندی کے منصوبہ کے عکاس ہیں، مریم نواز کے بیانات عوام میں جھوٹے تاثرکی ترویج کرنے کی کوشش کےمترادف ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگرملز اور منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے مقدمات زیرِ تحقیقات ہیں، نیب کی طلبی اور پوچھ گچھ کو سیاسی رنگ میں رنگا گیا۔

نیب کے مطابق ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی اور نیب، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی۔

نیب کا مزید کہنا ہے کہ بیان بازی کامقصد شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا اور نقصِ امن کی صورتحال کو تقویت دینا بھی رہا۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ مریم نواز مبینہ طور پر اپنے خلاف جاری تحقیقات سے باقاعدہ روگردانی کرنے کی کوشش کرتی رہیں اور یہ کہ انہوں نے مبینہ طور پر عوام میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔

نیب کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں نیب لاہور میں پیشی کے وقت قومی ادارے کا تقدس پامال کیا گیا اور قومی اداروں کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل لا کھڑا کرنے کی فضا قائم کرنے کی سعی کی جاتی رہی۔

نیب کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت پتھراؤ کروایا گیا، سیکیورٹی اداروں کو بھی چیلنج کیا گیا جب کہ واقعے کی مقدمہ متعلقہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی

افغانستان میں اسکول پر متعدد بم دھماکے، طلبہ سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں ایک اسکول پر متعدد بم دھماکے ہوگئے

ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے۔ خواجہ آصف

?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل

?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015

جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین

ایران کے پاریمانی انتخابات میں خواتین امیدواروں کے اعداد و شمار؛ امریکی میگزین کی زبانی

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے

مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے