’سیاسی سرگرمیاں انتخابی مہم کی طرح تیز کردیں‘، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بیک چینل مذاکرات کی بازگشت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں اس طرح تیز کردیں جیسے انتخابی مہم شروع ہو گئی ہو۔

 راولپنڈی ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوری انتخابات کے مطالبے پر عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے احتجاجی ریلیوں کے ذریعے حکومت پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے۔

اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ جب بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہدیات ملے گی تو وہ اپنی نشستیں قربان کرنے کے لیے فوری تیار ہوں گے۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی اور دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کو صوبائی اسمبلیاں مرحلہ وار تحلیل نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ اقدام بیک وقت اٹھایا جانا چاہیے تاکہ قبل از وقت انتخابات کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں۔

تاہم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ احتجاجی ریلیاں جاری رکھیں اور ان ریلیوں کو ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے انتخابی مہم کا حصہ سمجھیں۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے اراکین کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے اس مؤقف کی تائید کی تھی کہ پی ٹی آئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اس وقت تک اقتدار میں رہنا چاہیے جب تک انہیں قبل از وقت انتخابات کی یقین دہانی نہ کروائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہہ چکے ہیں کہ اگر پی ڈی ایم حکومت نے 20 دسمبر تک عام انتخابات کا حتمی پلان پیش نہ کیا تو پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردے گی۔

مشہور خبریں۔

لاہور: 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ

🗓️ 7 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان

غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین

سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی

🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال

ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن

🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح

شامی خواتین کا قاتل الجولانی حکومت کا وزیر انصاف مقرر

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:2015 میں شامی خواتین کو قتل کرنے والے النصرہ فرنٹ کے

امریکی سینیٹ پر بھی ریپبلکنز کا قبضہ

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ انتخابات میں 52 نشستیں حاصل کر

جتنا ہو سکے روسیوں کو قتل کرنا چاہیے: یوکرائنی سفیر

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    پیر کو ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے