سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑا جائے گا۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کردیا، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کے لیے راہداری قائم کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، 14 ویں جے سی سی نے باضابطہ طور پر سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے، اڑان پاکستان کا ہدف پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، فائیو ایز فریم ورک اور سی پیک کی پانچ راہداریاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا، چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ گروتھ راہداری پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور معاشی ترقی تیز کرنے کا احاطہ کرتی ہے، برآمدات کو پائیدار ترقی کا محور بنا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کی دو ٹریلین ڈالر برآمدات میں انتہائی کم حصہ ہے، پاکستانی مصنوعات پر بھی آسیان ممالک کا ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز دی ہے، انوویشن راہداری کا مقصد ٹیکنالوجی میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹل سلک روٹ بنانا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ گرین انرجی راہداری موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اور تیار رہنے میں باہمی تعاون کو فروغ دے گی جبکہ انفراسٹرکچر راہداری میں وسطی ایشیاء اور افغانستان کے ساتھ علاقائی ربط کے لئے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ صدر شی جین پنگ کا خوشحالی اور مشترکہ علاقائی ترقی کا ویژن اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہے ، پاکستان نے سی پیک فیز ٹو میں عوام کی ترقی اور نوجوانوں کی ہنرمندی کو مرکزی حیثیت دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

مشہور خبریں۔

دہشت گردوں کے لیے ہمارے پاس حیرت انگیز منصوبے ہیں:الحشد الشعبی

?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ مریم نواز کیخلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ

?️ 22 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن

ٹرمپ ٹوما ہاکس کو یوکرین بھیجنے سے کیوں پیچھے ہٹ گئے؟

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے یوکرینی

بھارتی حکومت ، عدلیہ کے غیر قانونی فیصلوں سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حریت کانفرنس

?️ 16 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا

?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں)  امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں

ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی

?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے

ہم شام میں امن کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں:قطر

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے

روس ٹرمپ کے "ڈرامائی الٹی میٹم” کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: میدویدیف

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: دیمیتری مدویدف، روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے