🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوئیف کے ساتھ ورچوئل اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں باہمی،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا پاکستان افغانستان اور ازبکستان کا مشترکہ ریلوے پروجیکٹ علاقے کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
یہ منصوبہ وسطی ایشیاء کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو گوادر، کراچی اور بن قاسم کے پاکستانی سمندری بندرگاہوں سے جوڑنے کا پہلا قدم ہوگا۔
یہ بات وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوئیف کے ساتھ ورچوئل اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں باہمی،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پر سیاسی، تجارت، سلامتی اور دفاع، تعلیمی اور ثقافتی سطحوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح پر تبادلہ خیال کی رفتار کو برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی اور سفارتی روابط بڑھانے ،تجارت اور معاشی تعاون ، ترجیحی تجارت کے معاہدے (پی ٹی اے) اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (ٹی ٹی اے) کو جلد حتمی شکل دینے کو یقینی بنانے، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور اقدامات کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے وزیر اعظم نے ریلوے، سڑک اور ہوائی رابطے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کو بڑھانے کے لیے متعدد شعبوں میں موجود وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او سمیت تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی زیر قبضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاوزیر اعظم نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے افغان امن عمل کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے زور دیا کہ باضابطہ، وسیع البنیاد اور جامع بات چیت پر مشتمل سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے افغان جماعتوں کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ترک سیاست دان کی روس سے منہ موڑنے پر اردگان پر کڑی تنقید
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر
جولائی
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر
شعبہ توانائی کا گردشی قرضہ بڑھ کر 55 کھرب ہوگیا
🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صارفین کو قیمتوں کے بڑے جھٹکے دینے اور
اپریل
امریکہ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ کا کرسمس پیغام
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع
دسمبر
روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما
🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے
جولائی
Your Instant Pot Will Come in Handy For All These Healthy Recipes
🗓️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان
🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اپریل
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست