?️
بنوں: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 21 نومبر 2025ء کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے، ان کے خلاف یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے جنہوں نے خطے میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کو نمایاں طور پر تیز کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات خوارج عناصر کی آپریشنل نقل و حرکت کو محدود کرنے، ان کے سہولت کاری کے نیٹ ورکس کو منظم طریقے سے ختم کرنے اور ان کی تنظیم نو کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اپنائے گئے ہیں، مزید امن اور استحکام کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کے ساتھ آپریشنز خاطر خواہ اور قابل قدر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیوں کہ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے وژن "عزمِ استحکم” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
لبنانی ماہرین نے "سید مزاحمتی شہداء” کی لازوال میراث کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 7 اکتوبر 2025لبنان کے ملکی امور کے ماہرین نے ملک میں گزشتہ سال کی
اکتوبر
غزہ اس وقت مظلوم ہے، لیکن اسرائیل نہیں ہے: اردگان
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال کے بارے
اکتوبر
صیہونی تارکین وطن کی 3 نسلوں پر اسرائیلی حکومت کا شرمناک قبضہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے ایک تارکین وطن خاندان کے بارے
جنوری
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
50 سال کی علیحدگی کے بعد چاڈ میں تل ابیب کے پہلے سفیر
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاڈ کے ساتھ
مئی
چین کا یوکرین کے مسئلے کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:تاس نیوز ایجنسی نے لکھا کہ پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل
فروری
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جیت کے تعاون کا وقت ختم
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے
فروری