?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔قانون واضح ہے کہ میں کہتا ہوں لوگ ملوث ہیں، آپ پرچہ کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری لڑائی آئین، جمہوریت، اداروں کے وقار کی بحالی کے لیے ہے۔
ہم نے کہا کہ تنازعوں سے بچیں اور معاملات کو آگے لے کر چلیں۔رجیم چینج آپریشن کی وجہ سے پاکستان میں بہت عدم استحکام پیدا ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بند کمروں میں فیصلے نہیں ہو سکتے۔۔ملک میں نئے انتخابات ہو جاتے تو پاکستان بہتر حالات میں ہوتا۔
تحریک انصاف اداروں کے وقار کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے۔عدالتی نظام کا ایک بحران کھڑا ہو گیا ہے اور یہی حالات دوسرے اداروں کے بھی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام کا دنیا کا عدالتی نظام سے موازنہ ہو رہا ہے۔سیاسی فیصلے سیاست دانوں نے کرنے ہوتے ہیں۔عدالتی نظام کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، تین معاملات پر سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کراچی،لاہور اور پشاور کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عمران خان پر قاتلانہ حملے،ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی ارکان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،پولیس نے عمران خان کی طرف سے دئیے گئے ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا کر رہے ہیں کہ ان واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،بہت سے ارکان اسمبلی اور شہری جاننے چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرائی ہے۔
چاہتے ہیں کہ 3 نکات پر توجہ دی جائے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے،اور اسی طرح ارشد شریف قتل کیس کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ہماری درخواست ہے چیف جسٹس پہلی فرصت میں اس پر کارروائی کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،ایف آئی آر کا مطلب ہے کہ آپ کو ہر حال میں درج کرنا ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
بولٹن: وائٹ ہاؤس مادورو کا تختہ الٹنا چاہتا ہے
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
نومبر
یوکرائنی ڈرون کی ضابطہ کشائی؛ پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی تصدیق
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: روسی فیڈریشن کے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے فوجی انٹلیجنس
ملک میں پہلی بار اعلی عہدیداروں پر بھی پابندی کا اعلان
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی وفود اور
جولائی
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں
نومبر
غزہ میں طبی تباہی کا امکان: اقوام متحدہ
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برائے امور انسانی اور اس تنظیم
دسمبر
صیہونی حکومت خطہ کی اقوام کی دشمن ہے: ایرانی صدر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو
جون
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
?️ 8 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7
مارچ
شام کے بحران کا نقصان 107 بلین ڈالر ہے: فیصل مقداد
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج پیرکو اقوام
ستمبر