?️
کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمٰی نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔
حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے۔
حکم نامے میں لکھا ہے کہ لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دہشت گردوں کےحملوں کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ سوچ پروان چڑھی ہے کہ عمارت کے اطراف اوپن اسپیس یا گارڈن پر بھی ان کا حق ہے۔
واضح رہے کہ 25 اپریل کو سپریم کورٹ نے کراچی میں گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤسز اور رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے سے تین روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ نیول ہیڈ کوارٹرز، گورنر ہاؤس، چیف منسٹر ہاؤس، رینجرز ہیڈکوارٹرز سمیت سب نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ دنیا میں کہیں ہوتا ہے ایسا ؟ اگر زیادہ ڈر لگتا ہے تو کہیں دور دراز مقام پر جاکر بیٹھ جائیں، سیکیورٹی کے نام پر سڑکوں کوبند مت کریں۔


مشہور خبریں۔
کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ بھارتی قبضے سے آزادی ہے، مسرت عالم
?️ 12 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو
جنوری
عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اسلام فوبیا کارروائیوں کو روکے: پاکستان
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے
جنوری
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری
’امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کرےگی‘
?️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
نومبر
ن لیگ کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیرخزانہ
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین وفاقی وزیر حماد
جون
عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں:شیخ رشید
?️ 13 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان
اپریل
عراق میں وزارت عظمی کے لئے پانچ امیدواروں کے نام زیر غور ہیں
?️ 19 نومبر 2025 عراق میں وزارت عظمی کے لئے پانچ امیدواروں کے نام زیر
نومبر