سپریم کورٹ کا سٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 ارب روپے جاری کیے جائیں۔

آج پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی نے سماعت کی۔

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے معاشی صورتحال اور فنڈز پر بریفنگ دی،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل بھی اِن چیمبر سماعت میں موجود رہے۔ اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق مؤقف 3 رکنی بینچ کے روبرو رکھا۔ جبکہ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ آنے والے دیگر افسران کو باہر بھیج دیا گیا،وزارت خزانہ کے اسپیشل اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بھی باہر بٹھا دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک،وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن کے دو،دو افسران ہی شریک ہوئے۔ سماعت کے دوران ججز نے فنڈز جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔ ذرائع سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو پیش کئے گئے حکومتی مؤقف پر سخت سوالات کا سامنا رہا،نماز جمعہ کے بعد سماعت کا باضابطہ حکم جاری کیا جائے گا۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے کے بعد حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے 14 اپریل کو مختلف افسران کو طلب کر رکھا تھا،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشنکو مراسلہ بھجوایا۔

مشہور خبریں۔

جو اداکار نہ بن سکے، وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بن گئے، نیر اعجاز

?️ 17 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ورسٹائل اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ ماضی

اسرائیل کے اہداف کی شکست

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان گزشتہ چار دنوں میں جنگ

زلنسکی نے ٹرمپ کے امن تجویز کی مخالفت کیوں کی ؟

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ڈی سایت کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر

ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے:چیف جسٹس

?️ 7 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع

معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں:رانا ثناءاللہ

?️ 21 مئی 2022اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو

مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے تیونس اور مصر سمیت چار افریقی

اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن

اسرائیلی ہتھیاروں پر پابندی لگانے میں جرمنی کی ہچکچاہٹ کے پیچھے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایسا کرنے کی درخواستوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے