?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے لیے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے اور سپریم کورٹ کے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جب کہ صدارتی نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے اور سپریم کورٹ آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی ، لہذا صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہیں۔
ادھر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان آن ریکارڈ ہیں، پارلیمنٹ کو ڈس کریڈٹ کرنے کی یہ جو سوچی سمجھی کوشش ہو رہی ہے حکومت اس کو اسی طرح جاری رکھے گی تاکہ پارلیمنٹ ڈس کریڈٹ ہو یہ آگے بڑھ سکیں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور صدارتی نظام لانے کی راہ ہموار ہو سک۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے اسپیکر سے کہا تھا کہ آپ نے جو دیکھا ہے ، وزرا آپ کے سامنے بینچوں پر چڑھ کر کتابیں مارتے رہے ہیں، اور گالم گلوچ کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے دو تین حکومتی اور دو تین اپوزیشن کے اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی ، ان کو چاہئیے کہ یہ اُن وزرا کو پکڑیں اور ان کو برطرف کریں ، میری اطلاعا ت ے مطابق اسپیکر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے جہاں وزیراعظم نے اسپیکر کی خوب بے عزتی کی اور اُن کو ہدایت کی ہے کہ آپ کسی وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے جس پر انہیں صرف تین ناموں کی منظوری دی گئی اور اسپیکر نے اُن تین ناموں کے ساتھ چار اپوزیشن کے نام ملا کر ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔


مشہور خبریں۔
لبنانیوں پر نازل ہونے والی مصیبتیں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا
دسمبر
’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم
نومبر
کیا غزہ پر حملہ اسرائیل کی ڈیٹرنٹ طاقت کو بحال کر سکے گا،صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کی کارکردگی پر بڑھتی ہوئی داخلی تنقید
جنوری
اسرائیل حماس اور امریکہ کے خفیہ معاہدے پر غصہ
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے چینل 12 نے آج پیر کی صبح
مئی
رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی؛ دو صہیونی فوجی زخمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی
ستمبر
ٹرمپ نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور احمد الشرع
مئی
عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد 60 تک پہنچی
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد
فروری
بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
?️ 17 جنوری 2021بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
جنوری