سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا

سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے لیے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے اور سپریم کورٹ کے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جب کہ صدارتی نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے اور سپریم کورٹ آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی ، لہذا صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان آن ریکارڈ ہیں، پارلیمنٹ کو ڈس کریڈٹ کرنے کی یہ جو سوچی سمجھی کوشش ہو رہی ہے حکومت اس کو اسی طرح جاری رکھے گی تاکہ پارلیمنٹ ڈس کریڈٹ ہو یہ آگے بڑھ سکیں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور صدارتی نظام لانے کی راہ ہموار ہو سک۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے اسپیکر سے کہا تھا کہ آپ نے جو دیکھا ہے ، وزرا آپ کے سامنے بینچوں پر چڑھ کر کتابیں مارتے رہے ہیں، اور گالم گلوچ کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے دو تین حکومتی اور دو تین اپوزیشن کے اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی ، ان کو چاہئیے کہ یہ اُن وزرا کو پکڑیں اور ان کو برطرف کریں ، میری اطلاعا ت ے مطابق اسپیکر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے جہاں وزیراعظم نے اسپیکر کی خوب بے عزتی کی اور اُن کو ہدایت کی ہے کہ آپ کسی وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے جس پر انہیں صرف تین ناموں کی منظوری دی گئی اور اسپیکر نے اُن تین ناموں کے ساتھ چار اپوزیشن کے نام ملا کر ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

مشہور خبریں۔

تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں

جنگ بند ہوسکتی ہے پر صلح ممکن نہیں:یمنی ماہرین

?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر نے کہا

عمران خان کی جیل میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے دوائیں تجویز کیں

?️ 16 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل

’جائز مطالبات‘ پورے نہ ہوئے تو اتوار سے سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا، عمران خان

?️ 20 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران

بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

?️ 26 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے

آزاد کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ بغیر بحث کے قانون ساز اسمبلی سے منظور

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کی قانون

شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا

?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی

جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے