?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو خصوصی عدالت میں لے جاتے ویسے بھی تو 600 لوگوں کے کیس خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے اعجازچوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجازچوہدری کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا. دوسری جانب نو مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ عدالت نے شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل ازگرفتاری بھی منظور کی سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ حافظ فرحت عباس پر نو مئی کی سازش کا بھی الزام ہے.
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ مفرور ہے یا نہیں یہ معاملہ متعلقہ عدالت دیکھ لے گی، تفتیش مکمل ہوچکی چالان بھی جمع ہوچکا اب گرفتاری کیا کرنی ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کروا دیں گے جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بس کردیں اب کتنا گھسیٹنا ہے۔
عدالت نے فرحت عباس کی ضمانت بھی منظور کرلی.


مشہور خبریں۔
امریکہ کو اسرائیل کی گرفت سے نکالنے کے لیے امریکن فریڈم فلیٹ 2026 کی روانگی
?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکن فریڈم فلیٹ 2026 نے لاس اینجلس سے واشنگٹن تک
اکتوبر
ٹرمپ بمقابلہ پوپ لیو؛ ایک ایسی کشمکش جس کی قیمت امریکی صدر کو چکانی پڑے گی
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: پوپ لیو کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اور
اپریل
امریکی قانون سازوں کی روس سے ڈیزل درآمد کے معاہدے پر شدید تنقید
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی قانون سازوں نے روس سے ڈیزل درآمد کے معاہدے کو
اکتوبر
بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر ٹرمپ کے خلاف احتجاج
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:جنوبی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران 2 مظاہرین
اگست
معاشی صورتحال کی بہتری کے لئےمنصوبہ بندی کر لی ہے: وزیر خزانہ
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
اگست
مشرقی لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے خیموں میں آتشزدگی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں واقع شامی مہاجرین کے ایک
اکتوبر
ایران کے خلاف جنگ چھیڑ کر امریکہ خود پھنس گیا: ایشیا ٹائمز
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں:ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف امریکی و
اکتوبر
ٹرمپ طالبان سے امریکی فوجی سازوسامان واپس لنے کے خواہاں
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو چند گھنٹوں میں
جنوری