?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے انسپکٹر کی ملازت سے برطرفی کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملازمت سے برطرف کرنے کے خلاف عبداللہ کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے کے الزام پر ملازمت سے برطرف کیا گیا، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ گاڑی آپ کے پاس تھی؟
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ دوست کی گاڑی ایک دن کے لیے استعمال کی تھی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جھوٹ مت بولیں، آپ نے کسی پر احسان نہیں کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آئی بی جیسے ادارے میں ہوتے ہوئے آپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، انٹیلی جنس بیورو کسی کو نہیں بتاتی کہ وہ کیا کر رہی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی بی خود کی پروجیکشن نہیں کرتی، خاموشی سے اپنا کام کرتی ہے، آپ جیسے لوگ انٹیلی جنس بیورو میں ہوں گے، تو ادارہ کا کیا ہوگا؟
چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے آپ کی نہیں عوام کی فکر ہے، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی نوکری کا ایک معیار ہوتا ہے، آپ اس نوکری کے بجائے کوئی اور دھندا کرلیں۔
سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو میں بحالی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ” THAAD” کا ناکارہ سسٹم فعال
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی ساختہ میزائل ڈیفنس
جولائی
حزب اللہ اور لبنانی فوج کے اعلیٰ حکام کی ملاقات
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: المنار نیٹ ورک نے حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ
دسمبر
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 20 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں
اکتوبر
جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ
اکتوبر
پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے
جون
پانچ سال بعد امریکہ کو پھر سے یونیسکو کی یاد آئی، وجہ؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ یہ ملک 5 سال
جولائی
عراق میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم
جنوری