?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔سینیٹر کامران مرتضی ٰنے آئینی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔
وفاق اور صوبے کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو۔تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرامیٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے خلاف پہلے سے کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کی تھا اور ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹ سکتی ہے،جب ہجوم آئے گا اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی تب ہی ہم مداخلت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ہے،سپریم کورٹ میں عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی، اس درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی لیکن یقین دہانی کے باوجود عمران خان نے کارکنان کو ڈی چوک کی کال دی۔
اشتر اوصاف نے کہا کہ میری عدالت سے عبوری حکم کی بھی استدعا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عبوری حکم جاری کریں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کو جہاد قرار دے رہے ہیں، عمران خان تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں جارہے ہیں،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،کوئی آ کر کہہ دے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، کیا آپ چاہتے ہیں ہم دوسری بار ان سے یقین دہانی لیں؟ انتظامیہ اپنے آپ کو صورتحال کے لیے مکمل تیار کرے،جب کسی بھی طرف سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو مداخلت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ
جنوری
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
ووٹ کی عزت کے نمائندے پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، بلاول
?️ 18 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
نومبر
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے
فروری
یمنی فوج کا جیزان میں سعودی جارح ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ خدا
دسمبر
مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوج کا تربیتی اڈہ کھل گیا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں جنوبی لبنان کی طرز
ستمبر