?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’نیشنل یوتھ کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم اور تہذیب و تمدن پر اعتماد ہونا چاہیے، فوج دہشت گردوں کے خلاف قوم کے تعاون سے لڑ رہی ہے۔
سپہ سالار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔
انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ ’اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو‘
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سپہ سالار نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اپنے اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے، دونوں ریاستیں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کے ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔
سپہ سالار نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے۔
آرمی چیف کے خطاب کے دوران طلبہ نے پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔


مشہور خبریں۔
مغربی ایشیا میں امریکہ کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں پینٹاگون کی رازداری
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے پینٹاگون کے خفیہ آرکائیوز سے 1300 سے
دسمبر
فیس بک کا حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرنے کا اعلان
?️ 15 اکتوبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اہم
اکتوبر
صہیونی ماہر: ہم نے شام کو غلط حکمت عملی سے کھو دیا
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے
مئی
شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح
اگست
پاکستان نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
?️ 21 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ
جنوری
اسرائیل حماس کے مقابلہ میں بے بس:صیہونی اخبار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے صورتحال نے ظاہر کیا ہے
مئی
دنیا بھر میں ایک ہزار یوکرایی جاسوسوں کی معلومات منظر عام پر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:RaHDit ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین
جولائی
ٹرمپ نے 2024 کے امریکی انتخابات میں نکی ہیلی کی امیدواری کا خیرمقدم کیا
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:ہیلی کو اپنے سابقہ وعدوں پر قائم نہیں رہنا چاہیے جو
فروری