?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان پر تنقید کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا ان کی ٹوئٹ کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک بلاول بھٹو زرداری نے بھی دیر نہیں لگائی اور کہا کہ وفاقی وزیرحسِ مزاح سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ‘قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور جمہوری روایات و اقدار کے مبلغ نے سرِ عام ایک منتخب رکن پارلیمینٹیرین کا فون ٹیپ کرنے کا مطالبہ کیا جو بنیادی حقوق، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے لیے بہت کچھ ہے’۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 2 روز قبل شاہ محمود قریشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کو آئی ایس آئی سے کہنا چاہیے کہ شاہ محمود قریشی کا فون ٹیپ کریں کیوں کہ یہ جب ہمارے وزیر خارجہ تھے تو دنیا میں مہم چلاتے تھے کہ یوسف رضا گیلانی کی جگہ انہیں وزیراعظم بنادیا جائے، اسی وجہ سے انہیں وزارت سے بھی فارغ کیا گیا تھا۔وزیر خارجہ کی ٹوئٹ کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بات واضح ہوجائے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے حسِ مزاح نہیں ہے’۔
ان دونوں ٹوئٹس نے سوشل میڈیا پر دونوں جماعتوں کے حامیوں کی بحث چھیڑ دی، شاہ محمود قریشی کے حامیوں نے بلاول بھٹو زرداری کے مبینہ دہرے معیار پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پیپلزپارٹی سیاست میں فوج اور آئی ایس آئی کی مداخلت نہ ہونے کی بات کرتی ہے دوسری جانب پارٹی کے سربراہ خود اداروں کو اپنی سیاست میں گھسیٹتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش
جنوری
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق
اگست
کویتی حکومت مستعفی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے سرکاری طور پر
اپریل
کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین
اپریل
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے
ستمبر
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے:پیوٹن
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ
ستمبر