سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

?️

خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہید ہو گئے جبکہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے بھی دم توڑ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔

محکمہ پولیس کے پبلک ریلشنز افسر کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او سوات نے بتایا کہ بعد ازاں، سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

مزید بتایا گیا کہ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متاثرین کے اہل خانہ نے مینگورہ سوات کی مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا اور مطالبہ کیا کہ یہ وہ یہاں سے اُس وقت تک لاشیں نہیں ہٹائیں گے جب تک مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

بعد ازاں، ڈی پی او سوات کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اپریل کے اوئل میں کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل مارچ کے آخر میں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے جہاں دہشت گرد گروہ ملک بھر حملے کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات تناؤ کا شکار ہونے کے بعد سے دہشت گرد گروہوں نے اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے جہاں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور افغانستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے

بغداد میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع

’آئی ایم ایف فنڈ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو قابل یقین بجٹ پیش کرنا ہوگا‘

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عہدیدار کا

چین کی حکمران جماعت کے وزیر خارجہ: ہم ایران کے جوہری مفادات سے متعلق مسائل کی حمایت کرتے ہیں

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی حکمراں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے وزیر خارجہ

اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں

جام کمال نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا

?️ 3 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے