?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مستر دکرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔میڈیا کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، جس کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت اس طرح کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، درخواست گزار عدالت کی معاونت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ کیبنٹ کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ شئیر سے متعلق کوئی قانون پیش نہیں کرسکے۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق پارلیمنٹ اور سینیٹ میں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں، مجوزہ آئینی ترمیم پبلک کرنے سے متعلق کوئی قانون بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق قانون سازی سے متعلق آئین کا آرٹیکل 70 سے 77 تک موجود ہے، جب تک کوئی غیر قانونی چیز نظر نہ آئے، عدالت اس طرح کے معاملات، خاص طور پر قانون سازی سے متعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جب تک مسودہ قانون نہ بن جائے اس وقت تک اس کو آئینی یا غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا نے درخواست دائر کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 14 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے آئین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی۔
آئینی ترمیم کا مسودہ 15 ستمبر کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا جب کہ سوشل میڈیا پر موجود ترمیم کا مسودے میں بیشتر شقیں عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی کابینہ کو مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرنے سے روکا جائے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے فلسطینی قوم کو
فروری
قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ رہنے کا انکشاف
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے کم از کم 24 حلقوں میں
فروری
شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر23ملین فالووزرہوگئے
?️ 29 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو
اکتوبر
غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں خاندانی نسل کشی
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں کئی فلسطینی
مئی
ٹرمپ: اسرائیل امریکہ میں اپنا فائدہ کھو چکا ہے
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ اس نے صیہونی حکومت
ستمبر
دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فوجی حکمت عملی طے کی جائے: عبدالباری عطوان
?️ 14 ستمبر 2025دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فوجی حکمت عملی طے کی جائے:
ستمبر
شام اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں شام
جون
امریکا میں مندر کی تعمیر کے لیئے دلت ہندوؤں کی اسمگلنگ کا معاملہ، 200 سے زائد مزدور عدالت پہونچ گئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک عالیشان مندر کی
مئی