سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے سے مزید 6 افراد جاں بحق

?️

سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم کیے گئے طبی کیمپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 78 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ صوبے میں بیماریوں کے پھیلنے کا تشویشناک سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جہاں گیسٹرو اور دیگر بیماریوں سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 2 شہریوں کی موت گیسٹرو اینٹرائٹس سے ہوئی، 2 افراد پائریکسیا آف ان نان آرگن (ایسی حالت جس میں مریض درجہ حرارت کے ساتھ تین ہفتوں سے زیادہ کسی بیماری کا شکار رہے) کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جب کہ ایک مریض مایوکارڈیل انفیکشن اور ایک شہری کارڈیو پلمونری اریسٹ کے باعث موت کی وادی میں گیا۔

حالیہ سیلاب کے دوران صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، صوبے میں موجود ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل منچھر میں پانی کی سطح میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا جب کہ شمالی علاقوں اور بلوچستان سے آنے والا سیلابی پانی جنوب کی جانب سندھ کا رخ کرتا ہے اور اپنے پیچھے موت اور تباہی کی داستان چھوڑ جاتا ہے۔

سندھ میں سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے، لوگ اپنے آپ کو پانی سے بچانے کے لیے بلند سطح پر موجود سڑکوں کے کنارے سونے پر مجبور ہیں، وہاں صحت کا بحران سر اٹھا رہا ہے اور ہزاروں لوگ اب مختلف بیماریوں، خاص طور پر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بے گھر ہونے والے افراد میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈائریا کے 14 ہزار 619 کیسز، جلد سے متعلقہ بیماریوں کے 15 ہزار 227 کیسز، ملیریا کے 9 ہزار 201 مشتبہ، ملیریا کے 665 تصدیق شدہ کیسز اور ڈینگی کے 11 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

اس کے علاوہ دادو سول ہسپتال کے ڈاکٹر کریم میرانی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ آبادی میں ملیریا اور گیسٹرو کی وبا پھیل چکی ہے۔

ڈاکٹر کریم میرانی نے کہا کہ ان بیماریوں میں مبتلا تقریباً 1200 مریض اب تک ان کے ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں اور ہسپتال کی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (اوپی ڈی) میں روزانہ تقریباً 5 ہزار مریض رجوع کر رہے ہیں۔

قبل ازیں سیہون شہر کے عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر معین الدین صدیق نے رائٹرز کو بتایا کہ خطے میں ملیریا اور ڈائریا تیزی سے پھیل رہے ہیں، صورتحال کے باعث ہم پر دباؤ ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یکم جولائی سے اب تک صوبے میں 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد بے گھر افراد کا پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے سلسلے میں علاج کیا جاچکا ہے جب کہ سیلاب کے باعث ایک ہزار 82 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید اموات رپورٹ کی گئیں جن کے بعد جون کے وسط سے اب تک جاں بحق افرد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کوہ پیماؤں کی باڈیز نیچے لانا بہت مشکل ہے: ساجد سدپارہ

?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں ) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ

بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:    صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی

ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ

عالمی سطح پر مشہور رئیلٹی شو ’گاٹ ٹیلنٹ‘ کی پاکستان میں پہلی پیشکش

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں تفریحی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ

زیر حراست مظاہرین رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں، بلوچ یکجہتی کونسل کا حکومت کو تین روز کا الٹی میٹم

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل

قطر پر حملہ عالمی قوانین، سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ

?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ قطر پر

سعودی عرب ایمن الظواہری کے قتل سے خوشحال

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے