سندھ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم میں کرپشن کا انکشاف

سندھ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم میں کرپشن کا انکشاف

?️

کراچی (سچ خبریں)وفاقی  حکومت کی  جانب سے فلاحی کاموں کے لئے سندھ کو دی گئی رقم میں ساڑھے 3سوارب کی کرپشن  کا انکشاف ہوا ہے اور نیب نے اس رقم کے حوالے سے  سندھ کے فلاحی کاموں کیلئے دیے گئے ساڑھے 3سوارب کی کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی سندھ کےفلاحی کاموں کیلئےدی گئی رقم کرپشن کی نذرہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3سوارب کی کرپشن معاملے پر نیب نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں سے ساڑھے 11فیصد وفاق کوملتا ہے ، وفاق اپنے حصے کا ساڑھے 11فیصدکٹوتی کے بغیر سندھ کو واپس کرتاہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق پبلک ہیلتھ،تعلیم،دیگرفلاحی کاموں کےلیےرقم واپس کرتاہے اور سندھ کےعوام کوبنیادی سہولت فراہمی کے لیے رقم واپس دی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رقم سندھ کےڈی سیزکےذریعے عوامی بنیادی حقوق پرخرچ ہوناتھی، ساڑھے 3سوارب روپےخرچ تو کردیےگئے مگرایک منصوبہ موجودنہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کاغذوں میں اداروں کا اپناسالانہ بجٹ اور وفاقی رقم بھی منصوبوں پرلگادی گئی اور ان منصوبوں پرایک باربھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔اب یہ دیکھنا ہے کہ فلاحی کاموں کے لئے دی گئی رقم میں کرپشن ثابت کرنے میں تحقیقات کتنی مؤثر ثابت ہوتی ہیں؟

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی یوکرین کے لیے بڑی مالی امداد

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین نے یوکرین

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید

?️ 4 مئی 2023شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز

بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: حریت کانفرنس

?️ 10 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

صیہونیوں کے خلاف آئرلینڈ کا بے مثال موقف: یورپ کی ساکھ اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم نے غزہ کے مظلوم عوام

یوکرین کے لیے 2 بلین امریکی ڈالر کا فوجی امدادی پیکج

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واشنگٹن سے یوکرین کے لیے 2.1

ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد کمی؛ ایران جنگ کے اثرات

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:روئٹرز اور ایپسوس کے سروے کے مطابق ایران جنگ اور ایندھن

سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری

غزہ پر صہیونی حملے ان کے خوف کی علامت ہیں:حماس

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے آج صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے