🗓️
کراچی (سچ خبریں) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے انہوں نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں کی صداقت پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ایسی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر ہی عمل درآمد کیا جائے گا ، جس کے تحت صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانےکے پابند ہیں تاہم اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
تاہم جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے ، پابندی کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا، جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور مظفرآباد کے تعلیمی ادارے بھی 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر سکتی ہے؟ سابق صیہونی وزیر کا اعتراف
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے حزب اللہ کی
جون
صیہونی دشمن صرف مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے:حزب اللہ
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا
اپریل
صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی
جون
وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال
اپریل
کتنے صیہونی غزہ جنگ میں اسرائیل کو کامیاب مانتے ہیں؟
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق، اسرائیلی عوام کی اکثریت
فروری
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
امریکہ کو نیتن یاہو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کیوں قبول نہیں ؟
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب
مئی
شہید ہنیہ؛ قتل سے لے کر طوفان الاقصیٰ تک
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی تحقیقاتی صحافی رونین برگمین نے اپنی کتاب رائز اینڈ کل
اگست