?️
کراچی(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں گندم چوہے کھاجاتے ہیں، زرداری اور بلاول بھٹو کی آنکھیں بند رہتی ہیں، شہباز شریف فوٹو شوٹ وزیراعلی تھے،وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نےکہا کہ کھانے پینے کی چیزیں سستی ہونا شروع ہوگئی ہیں، عام آدمی کی اشیاء پر ٹیکس نہیں لگایا، آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونگی، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے، سال نو کے آغاز پر تلخیاں کم کرنے کی ضرورت، حکومت اور اپوزیشن الیکشن معیشت سیاسی اور عدالتی اصلاحات پر گفتگو کریں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرپربیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سال 2022 کے آغاز پرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن معیشت، سیاسی اورعدالتی اصلاحات پرگفتگو کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان عظیم ملک ہے۔
ہمیں ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے،پارلیمان میں فساد سے عام آدمی کی نظرمیں سیاستدانوں کا وقارکم ہوتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ہفتہ کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ مالی سال2021 میں شرح نمو 4 فیصد رہی، رواں سال آئی ٹی سیکٹر میں 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہو جائیگی، نومبر سے دسمبرتک مہنگائی نہیں بڑھی، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں، چکن،انڈے کی قیمتوں میں استحکام ہے، آٹا کی قیمت میں بھی استحکام آگیا ہے جو کہ بڑی اچھی خبرہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کے بعد لکھا گیا مہنگائی کا طوفان آئیگا، آئی ایم ایف نے 700 ارب ٹیکس لگانے کا کہا لیکن ہم نے 350ارب ٹیکسزبڑھائے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش نہیں کیا گیا، منی بجٹ تب آتا ہے جب ٹیکس اہداف پورے نہ ہوں، 6 ماہ کے دوران ہم نے ٹیکس ہدف سے زیادہ اکٹھا کیا، 345ارب کے ٹیکس میں عام آدمی کی کسی اشیا پرٹیکس نہیں لگایا۔ امپورٹڈ اشیا پرٹیکس لگایا ہے، امپورٹڈ ڈراموں کی وجہ سے ہماری ڈراموں کی صنعت تباہ ہورہی تھی۔ دودھ،دہی،چھوٹی بیکریزپرکوئی ٹیکس نہیں لگا، عالمی ادارے کے مطابق پورے سال میں عالمی سطح پرمہنگائی کا10سالہ ریکارڈ ٹوٹا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ 15 دن پہلے 5 روپے پٹرول قیمت کم کی، برا یہ ہوا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 4 روپے قیمت بڑھانا پڑی، تاہم آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔
وسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کاتاثر دیا جارہا ہے لیکن سب کو جان لینا چاہیے کہ نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی ،وہ جب بھی پاکستان آئے ایئر پورٹ پر اڈیالہ جیل کی قیدیوں والی وین انہیں لینے کیلئے موجود ہوگی کیونکہ کرپشن و لوٹ مار اور چوری میں ورلڈ کپ جیتنے والے کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے۔
ہفتے کو فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے بعدگولڈن پام مارکی نزد فور سیزن سمندری روڈ فیصل آباد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالوں کو جاننا چاہیے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے واضح کہا کہ پاکستان کووڈکے باوجوداپنی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کے باعث نمبر ون پر آچکا ہے جہاں کووڈ کے دوران کاروباری مراکز، بازار، دوکانیں، فیکٹریاں،تعلیمی ادارے کھلے رہے اور کھلے ہیں ،یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی دور رس سوچ اور حکمت عملی با لخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔
مشہور خبریں۔
یوم قدس، صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت
?️ 7 مئی 2021(سچ خبریں) گزشتہ نصف صدی سے اسرائیل مسلسل فلسطین میں ظلم و
مئی
جوڈیشل کمپلیکس میں پتا نہیں کتنے ججز رہے ہیں پھر ان کی بھی ویڈیوز ہوں گی، فواد چوہدری
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
نومبر
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ
پی آئی اے کی نجکاری میں حائل آخری رکاوٹیں بھی ختم
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے
مارچ
ترکی کے صدر کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا عجیب دعویٰ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی کی
اپریل
غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامت کاروں کے
مئی
شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت کے نائب سربراہ
جولائی
اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی