سندھ: ماہ رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی

وتعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی

🗓️

کراچی (سچ خبریں)سندھ میں فی الحال کورونا کےحوالے سے صورت حال کنٹرول میں ہے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا وزیر تعلیم نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ، بورڈز چیئرمین سمیت دیگرشریک ہوئے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ سندھ کورونا ٹاسک فورس اور این سی اوسی فیصلوں سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔

وزیرتعلیم سندھ نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ، جس پر نجی اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو تجویز پر غور کرنے کی درخواست کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔

جس کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول ساڑھے7سےساڑھے11بجے تک ، دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12 سے پونے 3بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں کوروناکےحوالےسےصورتحال کنٹرول میں ہے ، اجلاس میں اسکولوں کوبندکرنے یا نہ کرنےکی 2مختلف تجاویز آئیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویزکواین سی اوسی میں رکھاجائےگا تاہم اسٹیئرنگ کمیٹی میں اسکولوں کیلئےرمضان ٹائمنگ سےمتعلق تجویزنہیں آئی۔

مشہور خبریں۔

لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی

🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے

فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ

🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار

امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور

تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں

ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں

🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے

امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کردیا

🗓️ 25 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے

امریکہ کو یمن کی دھمکی

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی

ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے