سندھ حکومت کا 4400 اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام کا اعلان

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختار بنانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے جبکہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی، بے نظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل بھی مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور یہ تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، حکومت سندھ عوام سے کیے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کرے گی۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث

?️ 30 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں

فلسطینی حامیوں کو یورپ میں کیسے محدود کیا گیا؟

?️ 31 دسمبر 2025 فلسطینی حامیوں کو یورپ میں کیسے محدود کیا گیا؟ گزشتہ ایک

جرمن شہری جوہری توانائی کو ترک کرنےکے مخالف

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:Frankfurter Allgemeine Zeitung کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے

اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ

?️ 12 دسمبر 2025 اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ

ہرطرف اندھیرا ہے‘ ملک کے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، شیخ رشید احمد

?️ 15 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنےکی منظوری دی

?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ تہران؛ متحدہ حکومت کی پڑوسی سفارت کاری کو مضبوط بنانا

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا آئندہ دورہ تہران، علاقائی تعاملات کو

امریکی پارلیمنٹ میں ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ بھی بول پڑے؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو ہٹائے جانے پر اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے