?️
سندھ (سچ خبریں) تحریک لبیک کا ملک بھر جمعرات کو بھی دھرنا جاری ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے 4 اہم رہنماؤں کو حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے میں ٹی ایل پی کے چار رہنماؤں کو حراست میں رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان رہنماؤں میں نوابشاہ کے رہائشی قاری شفیق حسین، کراچی کے رہائشی زین العابدین، مولانا عباس قادری اور غلام غوث بغدادی کو 30 دن تک زیر حراست رکھنے کے احکامات جاری کیے۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک لبیک کے ان رہنماؤں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی اور عوام کو پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج، سڑکوں اور ہائی وے وغیرہ کی بندش پر اکسایا۔
اس سلسلے میں کہا گیا کہ ان افراد کی عوام میں موجودگی امن عامہ کے لیے شدید خطرے کا باعث ہے لہٰذا آئی جی سندھ پولیس پبلک مینٹیننس آرڈر 1900 کے تحت ان افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ان چاروں افراد کو ان کی گرفتاری سے 30 دن تک حراست میں رکھا جائے گانوابشاہ کے قاری شفیق حسین کو بے نظیر آباد جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ بقیہ تینوں افراد کو ضلع ملیر جیل میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے دیے تھے۔
ٹی ایل پی نے فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں پر رواں سال فروری میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔
حکومت نے 16 نومبر کو ٹی ایل پی کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا تھا کہ اس معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پارلیمان کو شامل کیا جائے گا اور جب 16 فروری کی ڈیڈ لائن آئی تو حکومت نے سمجھوتے پر عملدرآمد کے لیے مزید وقت مانگا جس پر ٹی ایل پی نے مزید ڈھائی ماہ یعنی 20 اپریل تک اپنے احتجاج کو مؤخر کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
اس حوالے سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اتوار کے روز سعد رضوی نے ایک ویڈیو پیغام میں ٹی ایل پی کارکنان کو کہا تھا کہ اگر حکومت ڈیڈ لائن تک مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہتی ہے تو احتجاج کے لیے تیار رہیں، جس کے باعث حکومت نے انہیں گزشتہ روز گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرحوم قائد خادم حسین رضوی کے بیٹے ہیںسعد رجوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے جس کی وجہ سے اہم شہروں میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔
تین دن سے جاری ان احتجاجی مظایروں میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں دونوں فریقوں کا جانی نقصان ہوا۔
حکومت نے پرتشدد احتجاج اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا
نومبر
صیہونی غاصبوں کے جرائم مزاحمت کے تسلسل کو نہیں روک سکیں گے:جہاد اسلامی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے
دسمبر
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عام شہریوں کے فوجی ٹرائل کی مخالفت کردی
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے
نومبر
رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا
اپریل
بائیڈن کی روس سے اپیل
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا؟ صیہونی اخبار کا دعوی
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے
اکتوبر
شرحِ نمو اور قیمتوں میں استحکام لانے میں حکومت تاحال ناکام
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں
دسمبر
مقبوضہ یروشلم میں فساد / صہیونی حکومت کی پولیس اور حرییدیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ یروشلم میں احتجاجی اجتماع کے دوران
اپریل